
کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرے کو کھوکھلا کر دیتا ہے،ڈاکٹر شہزاد خان بنگش
کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا �المی ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی" بارے میں سیمینار
جمعرات 8 دسمبر 2022 20:55
(جاری ہے)
انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نعمان اسلم،ن ڈائریکٹر نیب محمد وقار، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ امجد علی خان، چیئرپرسن خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن مسز فرح حامد، سابق سفیر رستم شاہ مہمند، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک اور روح اللہ مدنی بھی موجود تھے۔
سیمینار میں انتظامی سیکرٹریز، سرکاری افسران، اساتذہ، وکلاء، طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شعبہ جات میں خدمات کی بہتر انجام دہی کے لئے شفافیت اور دیانتداری نہایت ضروری ہے،کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرے کو کھوکھلا کر دیتا ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا کہ محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں، اس ناسور کے خاتمے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صرف زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نعمان اسلم کا کہنا تھا کہ نیشنل اینٹی کرپشن سٹریٹجی کے تحت تین مراحل ہیں جس میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنا، بچاو کیلئے اقدامات اور سزائیں شامل ہیں۔ عالمی ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی منانے اور سیمینار کے انعقاد کا مقصد رشوت ستانی کے خلاف آگہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے خیبر پختونخوا میں 27 کروڑ روپے سے زائد ریکور کئے ہیں۔ جس کا چیک چیف سیکرٹری کو دیا گیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ امجد علی خان نے کہا کہ عالمی دن برائے انسداد بدعنوانی کے موقع پر ہم سب نے مل کرپشن کے خاتمے اور روک تھام کیلئے تجدید عہد کرنا ہے۔ امجد علی خان نے کہا کہ صوبے میں 160 سرکاری ملازمین کو بدعنوانی کے الزام میں چارج کیا گیا ہے۔ جن میں سے 132 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے امسال 485 نئی انکوائریاں شروع کی ہیں اور 48 کروڑ روپے سے زائد ریکور کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعا م میمن
-
آغا سراج درانی انتقال کرگئے، وزیراعلی سندھ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
-
لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
-
گلوکارہ نصیبولعل کا گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.