وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

جمعہ 9 دسمبر 2022 22:27

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ (کل)ہفتہ کو دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر 10 سے 12 دسمبر تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل دورے کے دوران 5 رکنی وفد کی قیادت کریں گے، نومبر 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا باقاعدہ ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل دورے کے دوران وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے، وہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر تجارت سے بھی ملاقات کریں گے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔ دو طرفہ بات چیت کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ او آئی سی کے ایجنڈے پر موجود تنازعہ جموں و کشمیر، اسلامو فوبیا اور افغانستان میں انسانی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔