ژ* بلدیاتی انتخابات میں جام پینل کے ہی امیدوار کو کامیاب کریں گے،جام کمال

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:25

3حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام کمال خان وندر میں آمد موقع پر قبائلی عمائدین معتبر شخصیات کی جانب سے پارٹی کا اہتمام کیا گیاتفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام کمال خان وندر میں آمد موقع پر قبائلی عمائدین کی جانب سے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جام گروپ کے رہنماں سید حسین شاہ ، سید شاہجہان شاہ ، سید محبوب شاہ ، سائیں اللہ بخش علو شیخ ، سائیں علم خان شیخ ، سائیں محمد حسن شیخ ، محمد علی گونگا ، نظر گونگا ، مراد بلوچ ، عبدالغفور ، حسن شاہ ، غلام محمد بلوچ ، نبی بخش بلوچ ، سید جمن شاہ و دیگر نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام میر کمال خان عالیانی صاحب ، سردار عبدالرشید پھورائی ، میر فتح خان جاموٹ، حبیب اللہ جمن انگاریہ و دیگر مہمانان گرامی کو اجرکیں پہنا کر ویلکم کہا اور کہ ہم جام گروپ کا حصہ ہیں ہم اپنے محبوب قائد جام میر کمال خان عالیانی صاحب کے حکم پر لبیک کہیں گے انشا اللہ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں جام پینل کے ہی امیدوار کو کامیاب کریں گی