ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں سالانہ جلسے تقسیمِ اسناد وانعامات میں 2082 ڈگری دی گئیں

جمعرات 15 دسمبر 2022 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2022ء) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں سالانہ جلسے تقسیمِ اسناد وانعامات میں 2082 ڈگری دی گئیں جن میں دو بین الاقوامی ٹرانسپلانٹ سرجنز کو ڈاکٹر آف سائنس (ڈی ایس سی )کی اعزازی ڈگریوں سمیت 111کو گولڈ,سلور اور کانسی کے میڈل شامل ہیں تقریب جمعرات کی صبح اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم' اوجھا کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے بطور مہمان خصوصی ڈگری عطا کیں جبکہ دیگر تمام پرنسپلز اور پروفیسرز طلبا وطالبات اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں 2082 طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ علاؤہ ازیں جلسہ تقسیمِ اسناد میں مختلف شعبوں کے 111 طالبعلموں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر طالائی تمغوں سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2082 میں سے 1508 گریجویٹ اور 543 پوسٹ گریجویٹ جن میں 27 ایم فل اور 4 پی ایچ ڈی طلباء و طالبات کو ڈگری تفویض کی گئیں۔

سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں پاکستان کے دو مشہور سرجنز پروفیسر محی الدین اور پروفیسر فیصل ڈار کو اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔جلسہ تقسیم اسناد میں ڈاؤ یونیورسٹی کی جدید ٹیکنالوجیکل کامیابیوں اور خدمت خلق کی کاوشوں پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی چلائی گئی۔ڈاؤ یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ ادارے جن میں ڈاؤ میڈیکل اور انٹرنیشنل کالج، اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈسیز، ڈاؤ ڈینٹل اور انٹرنیشنل کالج، کالج آف فارمیسی ، ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ذیابطیس اینڈ اینڈوکراینولوجی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہبیلی ٹیشن، انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ، اسکول آف پبلک ہیلتھ، انسٹیٹیوٹ آف ریڈیولاجی، انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز کے طلباء وطالبات میں ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں