پی پی پی بلوچستان کے رہنما میر خالد خان جمالی کا عشائیہ،پارٹی قیادت اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی

منگل 27 دسمبر 2022 14:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما میر خالد خان جمالی کی جانب سے گوٹھ حاجی اللہ وریا اوستہ محمد میں پارٹی قیادت اور قبائلی عمائدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز حاجی خان محمد بڑیچ، میر حسن خان جمالی، ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز قاسم خان اچکزئی، ملک زیشان حسین، رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی، ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ ،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی، آفس سیکرٹری اختر بلوچ کی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بابو محمد امین عمرانی، میر حیدر خان جمالی،سردار عمران بنگلزئی،میر غازی خان پندرانی،سلمان سلطان، صوبائی رہنما میر خالد خان جمالی، میر عامر خان جمالی ،لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، سینئر نائب صدر عزیز لانگو، یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری شان ثاقب ابڑو، ندیم احمد خان ودیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :