
سٹیل مل کو فروخت کرکے 2 نئی سٹیل ملز لگائی جا سکتی ہیں ،صدرایف سی سی آئی ڈاکٹرخرم طارق
منگل 3 جنوری 2023 19:49
(جاری ہے)
انہوں نے ہارڈ کوک کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کے بارے میں کہاکہ چنیوٹ کے نزدیک سے بھی خام لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے وہاں سٹیل مل لگانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ امریکا کے شہر لوزینا کا سب سے بڑا کین کرشر پاکستان کا بنا ہوا ہے،اگر ہمارے لوگ یہ تیار کر سکتے ہیں تو وہ دیگر مشینری بھی تیار کر کے دنیا کو برآمد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری گروتھ اس لئے بھی ضروری ہے کہ آپ اپنا چالیس پچاس سال کا تجربہ نئی نسل کو منتقل کر سکیں، اس سلسلے میں فیصل آباد چیمبر الائیڈ انجینئرنگ سیکٹرکی ہر ممکن مدد کرنے کو تیارہے۔ اس سے قبل اشفاق اشرف نے بتایا کہ فیصل آباد میں زرعی آلات اور لال پمپ کے علاوہ ٹیکسٹائل سمیت سٹون کرشر مشینری کے پرزے تیار کئے جا رہے ہیں تاہم اس شعبے میں جدت نہیں لائی جا سکی۔انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز دس سال سے بند ہے جس کی وجہ سے خام مال کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں چھوٹ اور خام مال کی فراہمی کیلئے آسانیاں پیدا کر کے فونڈری اور زرعی آلات بنا نے والی مقامی صنعت کے برآمدی پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھایاجا سکتا ہے تاہم اس کیلئے اس سیکٹر میں فوری اور جدید ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہو گی۔ انہوں نے نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان فونڈری اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم قادری آئندہ ہفتے فیصل آباد آرہے ہیں،اس دوران ان کی فیصل آباد چیمبر کے صدر سے ملاقات کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر نائب صدرفیصل آباد چیمبر حاجی محمد اسلم بھلی بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.