متحدہ سنی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد میں فحاشی عریانی اور سوشل میڈیا پر بے

1راہ روی کے خلاف مظاہرہ

منگل 3 جنوری 2023 21:45

اسللام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2023ء) متحدہ سنی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد میں فحاشی عریانی اور سوشل میڈیا پر بے راہ روی کے خلاف جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد تا آبپارہ چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ سے مولانا عبدالرحمن معاویہ، مولانا وقار احمد نے خطاب کرتے ہو? کہا کہ فحاشی وعریانی معاشرے کے لی? ناسور ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں وعلاقوں میں عورتوں کا سوشل میڈیا پر کھلے عام مردوں کو مساج کی دعوت دینا اور مردوں کا مساج کرنا اسلامی اقدار کے متصادم ہے اسے فی الفور روکے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں چلنے والے فحاشی کے اڈے و مساج سنٹر کو فی الفور بند کرے اور فحاشی کے سنٹر چلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔سوشل میڈیا پر ریاست مدینہ کے مقدس نام کی آڑ میں جو بے راہ روی اور عدم استحکام پھیلا رہے ہیں ان کو روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :