پیپلز پارٹی غریبوں اور کسانوں کی پارٹی ہے ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

بدھ 4 جنوری 2023 14:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور کسانوں کی پارٹی ہے اس لئے ہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے حلقہ کا دوره کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انهو ں نے اپنے حلقہ این اے 208 تعلقہ خیرپور کے یونین کونسل گجو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ دوره کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات سے ان کے عزیز و اقارب کے انتقال پر تعزیت کی اور گھرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ خیرپور عہدیدار اور پارٹی کے مقامی رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔