ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی اور پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام سیمینار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 جنوری 2023 16:50

ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی اور پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2023ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ ہیومن ریسورس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ ونگ کے زیراہتمام پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کیساتھ اشتراک سے ارفع ٹاور میں سیمینار کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی عادل اقبال خان‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر جہانزیب اکبر‘ جوائنٹ ڈائریکٹر معراج ندیم‘ پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور چیپٹر کے صدر خالد خان‘ صدر سڈنی چیپٹر عمر اقبال‘ صدر ملبورن چیپٹر ساجد لطیف اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ ورکشاپ کا مقصد پروجیکٹ مینجمنٹ میں عالمی رجحانات اور کارپوریٹ اقدار پر توجہ مرکوز کروانا تھا۔


متعلقہ عنوان :