Live Updates

سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں گی تو کامیابی ممکن ہے

سفارتی سطح پر پاکستان کا کیس مضبوط ہے بھارت ثبوت لے کر آئے، جب سے مودی وزیراعظم بنا ہے بھارت کی پالیسی انتہاپسند ہوگئی ہے، امید ہے بھارت سندھو کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں لے گا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مئی 2025 23:09

سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں گی تو کامیابی ممکن ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 مئی 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں گی تو کامیابی ممکن ہے،سفارتی سطح پر پاکستان کا کیس مضبوط ہے بھارت ثبوت لے کر آئے۔ انہوں نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی بہت کامیابی ہے، میں پاکستان کی فوج اور ایئرفورس اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا تین چار دن مقابلہ کیا۔

پاکستان ہمیشہ کہتا رہا کہ مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں لیکن بھارت کہتا رہا کہ پاکستان دہشتگرد ریاست ہے اور ہم دہشتگردوں سے بات نہیں کریں گے۔ہم زور زبردستی سے مسئلے حل کریں گے، پاکستان نے جب بھارت کے 5جہاز اور ڈرونز گرائے اور ایئربیسز کو اسٹرائیک کیا تو پھر بھارت نے اپنا مئوقف تبدیل کیا۔

(جاری ہے)

اب سیزفائر بھی ہوگیا اور ساتھ امریکی وزیرخارجہ نے کہا اب بات چیت بھی ہوگا، میدان جنگ میں ہم نے جہاز گرائے جبکہ سفارتی سطح پر بھی کامیابی حاصل کی۔

تین چار دن ہم نے بھارتی حملوں کا دفاع کیا، جیٹ طیارے سے حملہ کیا تو ہم نے طیارہ گرا دیا، پھر ڈرونز حملے کئے ہم وہ گرا دیئے۔بھارت جب میزائل حملہ کیا تو پھر پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی ، جب افواج پاکستان نے میزائل حملے کئے تو 24گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے کہ بھارت بات چیت پر آگیا۔افواج پاکستان نے بھارت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور دنیا کو دکھایا کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

امید ہے کہ بھارت ذمہ داری سے ہم سے بات کرے گا۔جب سے مودی وزیراعظم بنا بھارت کی پالیسی انتہاپسندبن گئی ہے، امید ہے بھارت سندھو کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں لے گا، سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں گی تو کامیابی ممکن ہے۔سفارتی سطح پر پاکستان کا کیس مضبوط ہے، پاکستان کے ہاتھ صاف ہیں بھارت ثبوت لے کر آئے۔ہم بھارت کے ساتھ مل کر خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات