Live Updates

نواز شریف کا ٹوئٹ سامنے آیا مگرحیرت انگیز طور پر اس میں نہ بھارتی جارحیت، نہ مودی کی فسطائیت پر کوئی تنقید کی گئی

ٹوئٹ میں نہ پاکستانی شہدا اور زخمیوں کا ذکر کیا گیا، یہ خاموشی صرف الفاظ کی کمی نہیں بلکہ قومی غیرت کی خاموشی ہے، اپوزیش لیڈر کا ردعمل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 مئی 2025 23:13

نواز شریف کا ٹوئٹ سامنے آیا مگرحیرت انگیز طور پر اس میں نہ بھارتی جارحیت، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2025ء) عمر ایوب خان نے کئی دن کی خاموشی کے بعد نواز شریف کی ٹوئٹ پر سوال اٹھا دیا۔ اپنے بیان میں قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے قائد ن لیگ کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا ٹوئٹ سامنے آیا مگرحیرت انگیز طور پر اس میں نہ بھارتی جارحیت، نہ مودی کی فسطائیت پر کوئی تنقید کی گئی، ٹوئٹ میں نہ پاکستانی شہدا اور زخمیوں کا ذکر کیا گیا، یہ خاموشی صرف الفاظ کی کمی نہیں بلکہ قومی غیرت کی خاموشی ہے۔

عمر ایوب خان نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایک ایسا لیڈر جو دشمن کے ظلم پر چپ سادھ لے، واقعی ملک کے مفادات کا پاسبان ہو سکتا ہے؟ عوامی حلقے اس بات پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا یہ خاموشی بھارتی کاروباری شخصیات سے جڑے مفادات کا نتیجہ ہے؟۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم اور صدرپی ایم ایل این میاں محمد نوازشریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ پاکستان زندہ باد۔ جبکہ مریم نواز نے بھی اپنا پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان جیت گیا! الحمدُ للّٰہ! وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات