Live Updates

مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپ کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، عمران خان

11 میں سے 8 ضمنی انتخابات جیتے تو قتل کا پلان بنایا گیا‘ اسکرپٹ یہ تھی کہ عمران خان نے توہین مذہب کی اس لیے مار دیا‘ ملزم نوید کو جو پڑھایا گیا اس نے وہ کہا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 5 جنوری 2023 18:18

مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپ کو  قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، عمران خان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جنوری 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 11 میں سے 8 ضمنی انتخابات جیتے تو قتل کا پلان بنایا گیا، مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپ کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، اسکرپٹ یہ تھی کہ عمران خان نے توہین مذہب کی اس لیے مار دیا، ملزم نوید کو جو پڑھایا گیا اس نے وہ کہا، پنجاب میں ہماری حکومت تھی لیکن میں آج تک ایف آئی آر ر جسٹرڈ نہیں کروا سکا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی تک ترقی نہیں ہوسکتی، مجھ پر قاتلانہ حملے سےمتعلق جے آئی ٹی کی فائنڈنگ سب کے سامنے لانا چاہتا ہوں، ہمارے ارکان کو بلاکر پیسوں کی آفر کی گئی، سب سے پہلی سازش رجیم چینج کے ذریعے ہوئی، رجیم چینج کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کو پتہ نہیں تھا کہ قوم سڑکوں پر نکلےگی، قوم ان کیخلاف کھڑی ہوگئی، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے آپ کسی کی آواز کو بند نہیں کر سکتے، میں نے الیکشن کا اعلان کیا تو پورا زور لگا کر الیکشن ملتوی کیے گئے، ضمنی الیکشن ہوئے جس میں لوگوں نے رجیم چینج کو مسترد کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ہمارے اوپر تشدد کیا گیا اور کیسز بنائے گئے، میرے خلاف دہشت گردی کے کیسز بنائے گئے، ہمیں راستے سے ہٹانے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا گیا؟ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد کیاگیا، لانگ مارچ سے پہلے پولیس گھروں کی دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو اٹھا کر لےگئی، عوام بتا رہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ڈنڈوں سے ان کو ٹھیک کریں گے، مجھے مارنے کا پلان بنایا گیا ایک پلان کے بعد دوسرا پلان بنایا گیا، جاویدلطیف نے میر ے خلاف پریس کانفرنس کی، سرکاری ٹی وی کو حکم دیا گیا کہ چار دن عمران خان کیخلاف مہم چلائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ باہر جا کر خود کو لبرل کہتے تھے ان کے بیانات موجود ہیں، میں نے اسلامو فوبیا کے خلاف ہر فورم پر بات کی، مجھے ایجنسیز کے اندر سے پیغام آیا کہ آپ کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، میں نے اپنے جلسوں میں بتایا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، مجھے اندر سے پیغام آیا کہ آپکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، وہ کون تھا جو ہمیں روک رہا تھا، کون تھا جو تفتیش سے ڈر رہا تھا، پنجاب میں ہماری حکومت تھی لیکن میں آج تک ایف آئی آر ر جسٹرڈ نہیں کروا سکا، ہمارے ہوتے ہوئے ہمارا ڈی پی او جے آئی ٹی میں نہیں آرہا، کون ہے جو ان کو روک رہا ہے ظاہر ہے کوئی طاقت ور ہے جو روک رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات