
فیصل آباد کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کیلئے عوامی گاڑیوں اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں انسداد تمباکو قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے، سربراہ ٹوبیکو کنٹرول سیل
اتوار 8 جنوری 2023 13:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر قوانین کا سختی سے نفاذ ضروری ہے جس کے لئے ہرمحکمہ دو ہفتوں میں اپنا ورک پلان بنا کر ضلعی ٹوبیکو کنٹرول سیل کو آگاہ کرے۔
تمام عوامی مقامات،ہوٹلز و ریسٹورنٹ اورپبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی قانونا جرم ہے۔محکمہ پولیس تمام تھانوں کے فوکل پرسنز کی لسٹ فراہم کرے تاکہ انسداد تمباکو قانون پر تربیت کی جا سکے۔ پولیس اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فی الفور فیصل آباد میں مسافر گاڑیوں اور اڈوں کو سموک فری بنائیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈائریکٹر کالجزتمام سکولوں وکالجوں سے 50 میٹر میں موجود دوکانوں کا ڈیٹا ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کرے اور بچوں میں تمباکو کے خلاف تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تقریری و تحریری مقابلے کا اہتمام کرائے۔تعلیمی اداروں کے قریب تمباکو کی تمام اشیائ کی فروخت پر کریک ڈاون کیاجائے مزید کھلا سگریٹ اور دوکانوں پر تمباکو کے اشتہارات کھلی خلاف ورزی ہیں اس کے خلاف کارروائی کرکے ہر ماہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سموک فری کی جاری کوششوں کا دائرہ کار ضلع فیصل آباد سے ڈویڑن فیصل آباد تک پھیلایا جائے گا۔مزید تمباکو نوشی کی خلاف ورزی کے لئے سموک فری پاکستان موبائل ایپلیکیشن پر شکایات کو رواج دیا جائے۔پی ایچ اے،سوشل ویلفیئر اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ انسداد تمباکو کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ منعقدہ اجلاس سے محمد آفتاب احمد وزارت قومی صحت نے اب تک کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے شرکاء اجلاس کو اعتماد میں لیا۔انہوں نے فیصل آباد انتظامیہ کی انسداد تمباکو اور تمباکو کے دھویں سے پاک شہر بنانے کے لئے جاری کاوشوں کو سراہا جس کی وجہ سے پاکستان عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ملکوں میں سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد سالانہ تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور 1200 پاکستانی بچے جن کی عمر 5 سے 15 سال کے درمیان ہے روازانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت کو نہ صرف نئے آنے والوں کا راستہ روکنا ہے بلکہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لئے ان کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت قومی صحت پاکستان،فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمباکو نوشی کے خاتمے اور تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے تک اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو سے پاک آئندہ نسلوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں فیصل آباد بھر کے تمام ضلعی ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ
-
ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
-
ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، جمعہ کوزبردست تیزی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ویتنام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 133 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.