ةسندھ کی خوشحالی کا راز سائیں جی ایم سید کے دئیے گئے فکر اور فلسفے میں ہے،سید جلال محمود شاہ

ں* سائیں جی ایم سید کا پیغام امن اور محبت کا پیغام ہے،چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی

اتوار 15 جنوری 2023 19:55

ٓ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2023ء) چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی کو کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی خوشحالی کا راز سائیں جی ایم سید کے دئیے گئے فکر اور فلسفے میں ہے، ساہیں جی ایم سید کا پیغام امن اور محبت کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ہم تمام محب وطن لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سائیں جی ایم سید کی سالگرہ میں شرکت کر کے قومی تکجہتی کا ثبوت دیں اور محبت اور امن کے پیغام کو عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کی بات کی ہے اور پاکستان میں ایسا نظام چاہتے ہیں کہ جس میں صوبوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں کسی کا بھی استحصال نہ ہو اور انسانی حقوق بھی بحال رہیں۔سائیں جی ایم سید کی فکر قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدم تشدد کی بات کی ہے لیکن سائیں جی ایم سید کی سالگرہ میں شرکت کے لئیے آنے والے ایس یو پی کے کارکنوں کو گرفتار کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ایس یو پی ضلع صدرلاڑکانہ ڈاکٹر مظہر مغل کی بلا جواز گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔یہ کرپٹ پیپلز پارٹی حکومت کی غنڈہ گردی اور کھلی دہشت گردی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے ایس یو پی کے کارکنوں کے حوصلے کمزور ہونے کے بجائے مزید بلند ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کے سلسلے میں آنے والے قومی کارکنوں کے راستے بند کرکے سائیں جی ایم سی کے افکار کو ختم نہیں کرسکتی۔پیپلز پارٹی آج بھی سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع صدرلاڑکانہ ڈاکٹر مظہر مغل کو فوری طور پر رہا کیا جائے