ضلع رحیم یار خان میں جماعت اسلامی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا،ضلعی امیر

پیر 16 جنوری 2023 22:01

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2023ء) ضلعی امیرجماعت اسلامی ڈاکٹرعمرفاروق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی میں ضلع رحیم یار خان میں امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرانوارالحق این اے 172، فیصل جاویدپی پی 262جبکہ بلدیاتی گروپ لیڈرمیونسپل کارپوریشن سیدسجادمحمودنامزدکردیے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پورے ضلع کی 13صوبائی اور6قومی اسمبلی کے امیدواروں کااعلان کیا، آمدہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی تاریخ سازکامیابیاں حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کے عام انتخابات کے بعدجماعت اسلامی نے پورے ضلع میں 5سالہ سیاسی حکمت عملی کے مطابق کام کیے ،پورے ملک کی طرح ضلع بھرمیں جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اورانتخابی نشان ترازوپراپنے امیدوارنامزدکردیے ہیں، جماعت اسلامی کے امیدوارکردار، دیانت، خدمت اورصلاحیت کے اعتبارسے کسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت کے امیدوارکی نسبت حلقہ کی عوام کے لیے بہترین انتخاب ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدواروں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے کسی بھی منتخب نمائندے کی نسبت عوام کی دن رات خدمات سرانجام دی ہیں جس سے حلقہ کی عوام بخوبی واقف ہیں، نامزدامیدوارصوبائی اسمبلی ہارون الرشیدمرحوم کے نواسے فیصل جاویدسندھوایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی کاصوبائی اسمبلی کے لیے ان پراعتماداعزازسے کم نہیں ہے ، حلقہ کی عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لیے دن رات عوام کے درمیان ہیں اورآمدہ انتخابات میں کامیاب ہوکرتاریخ رقم کردیں گے۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریحان کریم اورسٹی صدرراجہ شہزادایوب بھی موجودتھے۔\378