زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر کو سوائل سائنس سوسائٹی آف پاکستان کا صدر منتخب کر لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 جنوری 2023 18:11

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2023ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر کو سوائل سائنس سوسائٹی آف پاکستان کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایوب ریسرچ محمد نواز خان تھے۔

(جاری ہے)

سوسائٹی میں جام نیاز احمد کو نائب صدر پنجاب، سلیم بھٹی کو وائس صدر سندھ، ماریہ مسرت کو نائب صدر خیبر پختونخواہ، ڈاکٹر عظیم خالدکو جنرل سیکرٹری، محمد اقبال جوائنٹ سیکرٹری، غلام مرتضیٰ خزانچی، عرفان سلیم کونسلر پنجاب، عبدالعلیم محمود کونسلر سندھ اور ڈاکٹر منظور احمد کو کونسلر خیبر پختونخواہ منتخب کر لیاگیا۔ ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ زراعت کو درپیش زمین کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے سائنسی بنیادوں پر تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

ڈاکٹر محمد نواز نے کہا کہ ملک سے غربت میں کمی اورترقی کیلئے زراعت کو جدید رجحانات سے روشنا س کروانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے سائنس دانوں کو مشترکہ کوششیں عمل میں لانی ہونگی۔