ٓ5 برس گزرنے کو ہے مستونگ این اے 267 سے منتخب ایم این اے تا حال اپنے انتخابی حلقے سے غائب

جمعہ 20 جنوری 2023 20:45

٪مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2023ء) 5 برس گزرنے کو ہے مستونگ این اے 267 سے منتخب ایم این اے تا حال اپنے انتخابی حلقے سے غائب،2018 کے الیکشن کے بعد این اے 267 سے منتخب ایم این اے سے جمیعت علماء اسلام کے کارکنوں کی امیدیں وابسطہ تھیں،مستونگ،جمیعت علماء اسلام کے NA 267 مستونگ ،کھڈکوچہ، شیریں آب، منگچر قلات، سوارب ،کے سینئر رہنماوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہ 2018 کے الیکشن میں جمیعت علماء اسلام پاکستان کے ٹکٹ پر سیدآغا محمود شاہ کامیاب ہوا تو حلقہ سے ہزاروں کارکنوں کی امیدیں وابسطہ تھیں لیکن کیا پتا کہ موصوف منتخیب ہوتے ہی اسلام آباد اور بیرون ممالک کے عیاشیوں میں مصروف ہونگے جمیعت علماء اسلام کے رہنماوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام پاکستان کا دستور اور منشور میں صاف ظاہر لکھا ہوا ہے کہ جو بھی جمیعت علماء اسلام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر منتخیب ہوتا ہے وہ منتخب ایم این اے ،ایم پی اے اپنے حلقے کا زمہ دار ہے کہ وہ خدمت خلق کو اپنا زندگی کا حصہ سمجھیں اور اپنے حلقے کے لئے کام کریں لیکن 5برس گزر گئے 267 NA کے ایم این اے سید آغاحمود شاہ آج تک لاپتہ ہے ان کے حلقے کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ آج تک موصوف کے اپنے حلقے کا دورہ تک نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہم سید آغا محمود شاہ کو اپنا حقیقی نمائندہ سمجھ کر ایم این اے ہونے کے ساتھ ساتھ جمیعت علماء اسلام کے صوبائی ناظم عمومی بھی منتخیب کیا کہ شاید موصوف صوبائی ناظم عمومی اور ایم این اے ہونے کے ساتھ کارکنوں کی داد رسی کریں لیکن کیا معلوم کے موصوف اپنے عہدوں پر فخر کرنے لگیں گیں عوام کی خدمت باڑ میں جائیں انہوں نے کہا کہ سید آغا محمود شاہ صاحب کے والد محترم صاحب منصب سنبھالتے ہوئے اپنے حلقے اور کارکنوں کے تمام مایوسوں کو دور کرنے کا عزم کر رکھا تھالیکن وقت نے ثابت کردیا کہ تم اپنے جماعت کے کارکنوں کو بھول گئے حلقہ 267NA کے منتخب رکن کو مایوس کن کارگردگی پوری حلقے کی عوام پر عیاں ہے موصوف اس وقت اپنے بینک بیلنس کی فکر میں اپنے گھر آنا بھی بھول گئے اگر غلطی سے بھی مستونگ سے لیکر قلات تک کا رخ کر بھی لیں لیکن موصوف کا موبائل نمبر بند بتایا جاتا ہے صوبائی امیر مولانا عبدالوسع سے اور مرکزی قیادت سے گزارش کرتے ہیں کہ سید آغا محمود شاہ کو خدمت کی نصیحت کرتے ہوئے ان کو مستونگ کھڈ کوچہ منگچر قلات اور سوارب کا دورہ کروائیں انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی قیادت سے پٴْر زور التماس کرتے ہے آغا سید محمود شاہ کا قبلہ درست کروائیں یا ہم اہلیان 267 NA کے کارکنان آنے والے وقت میں ان کا قبلہ سمت درست کروالیں گی