ٹ*کوئٹہ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹوز کا اجلاس پارٹی

ة کامیاب علاقائی کانفرنسز، عوام کی پارٹی صفوں میں شمولیتی اجتماعات کو خوش آئند قرار دیا گیا

پیر 23 جنوری 2023 23:05

pکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2023ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹوز کا اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے حاضر صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں گزشتہ صوبائی ایگزیکٹوز کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق تمام ٹیموں کی تنظیمی ، سیاسی فعالیت اور مختلف ضلعوں کے علاقائی کانفرنسز ، اجلاسوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس کا جائزہ لیا گیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا گیا۔

اجلاس میں کامیاب علاقائی کانفرنسز، عوام کی پارٹی صفوں میں شمولیتی اجتماعات کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔ اور جن اضلاع کے علاقائی کانفرنسز تاحال مکمل نہیں ہوئے صوبائی ایگزیکٹوز کی ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ انہیں کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی مضبوط تنظیم سازی اور کامیاب علاقائی کانفرنسز پر تمام کارکن داداور مبارکباد کے مستحق ہیں ،تنظیمی کام کو اسی جذبے جوش ولولے کے ساتھ جاری رکھا جائے اور جن علاقوں کے کانفرنسز ہونے ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کیئے جائے ۔

بیان میں پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مردم وخانہ شماری کیلئے بھرپور تیاری کریں تاکہ پشتونوں کی حقیقی آبادی کا تعین کیا جاسکے اور ہر گھر ، ہر فرد کی مردم وخانہ شماری میں اندراج کو لازمی بنایا جائے تاکہ پشتون بلوچ دو قومی صوبے میں عوام کو آبادی کے لحاظ سے ان کے بنیادی حقوق فراہم ہوں ۔ بیان میں444بے گناہ انسانوں کے قاتل پولیس آفیسر رائو انوار کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ دراصل ملک کے کروڑوں عوام کا عدالت اور عدالتی نظام پر سے اعتماد کو ختم کرنے کی گھناونی سازش ہے جبکہ اسی عدالتی نظام کے زیر سایہ آج بھی لاکھوں انسانوں کے عوامی نمائندے ایم این اے علی وزیر کی عدم رہائی فیڈریشن میں قوموں کی احساس محرومی میں اضافے کا سبب بنے گا ۔

پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی ہدایت پر ایم این اے علی وزیر کی رہائی کیلئے پارٹی ایک ہی دن میں پشتونخواوطن ، ملک اورملک سے باہر تاریخی احتجاج ریکارڈ کرایا اورتمام عوام نے بیک آواز مطالبہ کیا کہ غیر آئینی ، غیر قانونی اور جھوٹے بے بنیاد مقدمات میں نامزد ایم این اے علی وزیر کو فوری طور پر رہائی کی جائے لیکن افسوس آج بھی وہ جیل کی سلاخوں میں قید ہے اس طرح کی بے انصافیاں ناقابل قبول ہے ۔

پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ایم این اے علی وزیر کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے اور وکلاء کی تحریک میں تاریخی رول ادا کیا ہے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی ومکمل خود مختاری ہے اگر رائو انوار جیسے عدالتی فیصلے آنے شروع ہوئے تو عدلیہ سے عوام کا اعتماد اٹھ جائیگا۔

23-01-23/-- #h# ا*کوئٹہ شہر میں 220 KV سبی انڈسٹریل سرکٹ سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی #/h# eکوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ شہر میں 220 KV سبی انڈسٹریل سرکٹ سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی کیسکو ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے تمام گرڈ اسٹیشن بجلی بحالی کے بعد اب دیگر متاثرہ فیڈروں کی بجلی بھی بحال ہوگئی ہے شہر کے تمام فیڈروں کی بجلی مکمل طور پر بحال ہے اور معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔