پشاور یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کر دیا

بدھ 25 جنوری 2023 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) یونیورسٹی آف پشاور نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کردیا۔ڈائر یکٹر ایڈمیشن کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایس، ایم فل ،ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ یکم فروری مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق شعبہ جاتی ٹیسٹ اور انٹرویوز6 سے 10 فروری تک ہوں گے جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :