دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 25 جنوری 2023 17:22

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 16 ہزار500 کیوسک اور اخرج 36 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل آمد 26 ہزار کیوسک، اخراج 26 ہزار کیوسک،جہلم منگلاکے مقام پرآمد 9ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2ہزار800 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 27 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 500 کیوسک،چشمہ 32 ہزار 800 کیوسک اوراخراج 38 ہزارکیوسک، تونسہ آمد 41 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 200 کیوسک،گدو آمد 29 ہزار 600کیوسک اور اخراج 19 ہزار 700 کیوسک، سکھر آمد 18 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک ،کوٹری آمد 10 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،تریموں آمد 6 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 600 کیوسک، پنجند آمد 6 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1495.65فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.994 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1126.75 ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.975 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔