Live Updates

فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا

یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب کی زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 جنوری 2023 17:45

فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا، یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12بجے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو پیش کیا جائے، پھر لاہور ہائیکورٹ نے تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن پولیس نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش نہیں کیا، صرف کینٹ کچہری میں پیش کرکے پھر لاہور کی سڑکوں پر گھمایا گیا، فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا، یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں انسانی حقوق معطل ہوگئے، اور پاکستان میں قانون کی حاکمیت ختم ہوگئی ہے؟ جسٹس عطابندیال ہمارے لئے قابل احترام ہے، نوٹس لیا جائے۔ نیوزایجنسی کے مطابق اس سے قبل فرخ حبیب نے لاہور کے ٹول پلازہ پر گرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اس دوران فرخ حبیب پولیس اہلکاروں کو مسلسل بولتے رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ بلارہی ہے، ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔لاہور ٹول پلازہ پر فرخ حبیب سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کالا شاہ کاکو روک کر بھی پولیس کو دہائی دی ہے اس کے باوجود عدالتی احکامات نظر انداز کر دیئے اور ہمارے اوپر فائر بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات