Live Updates

ا*عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں ،سید نیئر حسین بخاری

جمعرات 26 جنوری 2023 23:25

i اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں عارف علوی ریاست کے سربراہ ہیں لیکن حاضریاں زمان پارک میں دیتے ہیں عارف علوی عمران خان کے حکم کے غلام کا کردار ادا کرتے آرہے ہیں آئین کے تحت وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے باوجود عارف علوی نے اسمبلی توڑی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے عارف علوی کی گفتگو کے ردعمل میں کہا ہے کہ عارف علوی کے ماورائے اقدام کو سپریم کورٹ نے ختم کرکے اسمبلی بحال کی سیاسی مزاکرات کھلے دل سے ہوتے ہیں مشروط نہیں ہوتے قوم اور ملک کی سوچ ہو تو نتیجہ خیز مذاکرات ہوتے ہیں لیکن عمرانی سوچ کے تحت مقصد حکمرانی اور اقتدار میں بیٹھنا ہو تو معاملات نہیں چلتے عمران خان پارلیمانی روایات سے بھی نابلد ہے اپوزیشن سے مصافحہ تک کا روادار نہیں تھا اورچوروں کی مانند پچھلی کرسیوں سے اسمبلی پہنچتا تھا نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ حکومت معاشی بہتری کی کوششوں میں کامیاب ہوگی عمرانی دور کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں وقت لگے گا عمرانی دور کی عوام الناس دی گئی تکالیف اور مشکلات کا خاتمہ حکومت کی ترجیع ہے نیر بخاری نے کہا کہ روس سے سستا تیل فراہمی معائدہ ہو جائے گا سعودی عرب یو اے آئی چین کیطرف سے بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے ہیں نیر بخاری نے کہا ہے کہاانتخابات کسی کے مطالبے یا دباؤ پر نہیں مقررہ وقت پر ہوں گے مستقبل کی سیاسی صورت حال کو مد نظر رکھ کر انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے پیپلز پارٹی مجلس عاملہ فیصلہ ساز فورم ہے انتخابات کے موقع پر سیاسی صورت حال کو مد نظر رکھ کر انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات