ٴہم غریب اور دیندا ر طبقے کو متوجہ کر نا چاہتے ہیں ان کو بیدا ر ہو نا ہو گا: مولانا معاویہ ا عظم

اتوار 29 جنوری 2023 20:30

*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) ہم غریب اور دیندا ر طبقے کو متوجہ کر نا چاہتے ہیں ان کو بیدا ر ہو نا ہو گا ۔کرپٹ ، نا لا ئق اور بے ایمان لو گ نظر آتے ہیں اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ زیا دہ ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ غریب اور دیندا ر طبقہ اپنے آپ کو اس عمل سے دو ر رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر پارلیما نی لیڈر پاکستا ن راہ حق پارٹی حضرت علامہ مو لا نا معا ویہ اعظم نے پاکستان راہ حق پارٹی اٹک کے زیر اہتمام ورکرز کنو نشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

تقریب میں چیئر مین پاکستان راہ حق پارٹی پیر حکیم حضرت مولانا ابرا ہیم قا سمی ، مرکزی جنرل سیکر ٹری اطہر اعوان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ فیصل جا وید ، ضلعی صدر را ولپنڈی معا ون پنڈی ڈو یژن قا ری محمد نثا ر احمد ، صدر پنجاب پاکستان راہ حق پارٹی قا ئد پنجاب شیخ اقبال ، مرکزی قا نو نی مشیر پاکستان راہ حق پا رٹی مفتی مظہر جا وید ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر اویس افضل و راہ حق پارٹی کے دیگر قا ئدین بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب کے صدرشیخ اقبال کی مو جو دگی میں حضرت مو لا نا معا ویہ اعظم نے ضلع اٹک میں اپنے امیدواروں کا اعلا ن بھی کیا ۔ جس میں ا نہو ں نے بتا یا کہ حضرو پی پی 1 سے مو لا نا معا ویہ علی ،حسن ابدا ل پی پی 2 سے قا ری ضیا ء الرحما ن ، اٹک پی پی 3 سے قا ری افتخا ر احمد فا رو قی ، این اے 49 سے قا ری افتخا ر احمد فا رو قی پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوا ر ہوں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ اس خو بصورت تقریب کے انعقاد پر تقریب کے انتظا میہ کا دل کی اتھا ہ گہرا ئیو ں سے مبا رکبا د پیش کر تا ہو ں۔ ہم نے اس ملک کی تعمیر و ترقی ، ملک کی سیا سی استحکا م ، ملک کے آئین کی بالا دستی کے لیے جو سیا سی کا رنا مے سر انجام دیے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ہم ملک میں کرپشن کر نے والو ں کو کسی کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔

تمام کرپٹ لو گو ں کو اپنا حسا ب دینا ہو گا ان کے لیے معافی کی کوئی گنجا ئش نہیں ہو گی ۔ ورکرز کنونشن میں انہو ں نے اٹک شہر میں کر ب و جوا ر کی نشستو ں کا اعلا ن کیا ۔ ورکرز کنوینشن سے چیئر مین پاکستان راہ حق پارٹی پیر حکیم حضرت مولانا ابرا ہیم قا سمی ، صدر پنجاب پاکستان راہ حق پارٹی قا ئد پنجاب شیخ اقبال ، مرکزی قا نو نی مشیر پاکستان راہ حق پا رٹی مفتی مظہر جا وید ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیا