s باچا خان حضرت حسین کی قربانی کی تفسیر تھے،غلام احمد بلور

اتوار 29 جنوری 2023 20:40

ر اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمدبلور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان حضرت حسین کی قربانی کی تفسیر تھے۔ باچا خان پختونوں کے نہیں پورے ایشیا کے لیڈر تھے۔ انکی جدوجہد کی وجہ سے ایشیا میں آزادی کی تحریک اور بیداری کی بنیاد پڑی۔ بدقسمتی سے وہ پختونوں میں پیدا ہوئیتھے اس لئے کسی نے مانا نہیں۔

وہ پختون قوم اور دنیا کو ایک بڑا فلسفہ دے گئے ہیں۔انہوں نے انسانیت سے پیار کرنا سکھایا، باچا خان نے عدم تشدد کو اپنا عقیدہ بنایا تھا،ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باچا خان اور ولی خان کا دامن پکڑ کر میں نے سیاست میں چلنا سیکھا۔باچا خان اور ولی خان اپنیآپ میں ایک اکیڈمی تھے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ہمارے اکابرین نے پچاس سال قبل اس کا حل بتایا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ اگر سیاستدانوں کو چھوڑ دیتی تو آج پاکستان کی یہ حالت نہیں ہوتی۔ ولی خان نے بتایا تھا کہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہیئے بدلے میں انکو ایجنٹ قرار دیا گیا۔ گزارش کرتے ہیں کہ مزید پاکستان کو تباہ نہ کرے۔پاکستان بچانا ہے تو عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور فوج کواپنا فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان پچاس سال سے حالت جنگ میں ہیلیکن اس پر بیرونی قرضے نہیں۔ ہم قرض کیلئے دربدر پھر رہے ہیں۔ولی خان نے ہمیشہ قومیتوں اور صوبائی حقوق کی بات کی تھی، پاکستان کو توڑنے والے سیاستدان نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ ہی