قرآن مجید کی بیحرمتی پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا صدر مملکت کو خط

قرآن مجید کی بیحرمتی پر حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے، راجا اظہر

پیر 30 جنوری 2023 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی و نائب صدر سندھ راجہ اظہر نے سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی پر صدر مملکت کو خط لکھا، خط کے متن میں راجا اظہر نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی حرمت پر حکومت پاکستان کا کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا راجا اظہر نے لکھا کہ واقعے سے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، قرآن مجید کی حرمت پر حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے، معاملے پر او آئی سی سمیت مسلمان ریاستوں نے عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈ نہیں کیا، پاکستان صرف نام سے اسلامی جمہوریہ نہیں،ہم آئین کی رو سے بھی قرآن و سنت کو مقدم رکھتے ہیں، آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آزاری ناقابل برداشت ہے، قرآن مجید کی بیحرمتی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت سزاؤں کا تعین ضروری ہے، اقوام متحدہ پابند کرے کہ قرآن مجید کی حرمت سے متعلق ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، سویڈن میں پیش آنے والے واقعے پر سویڈن ہائی کمیشن کو بذریعہ خط تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔