ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد کی ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات

ادارہ ترقیات کراچی کے ڈی جی سے علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی، سید شکیل احمد

منگل 31 جنوری 2023 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے ضلع شرقی کی بہتری کے حوالے سے ضلع شرقی کی حدود میں موجود دیگر اداروں کے سربراہان سے ملاقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہی.اس سلسلے میں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے انہیں کے ڈی اے کی حدود میں آنے والے علاقوں کے بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جو مسائل موجود ہیں ان کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کو مختلف علاقوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے دوران کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع شرقی میں ڈی ایم سی ایسٹ کے علاوہ جو بھی ادارے کام کر رہے ہیں ان کے اشتراک ِعمل سے شہریوں کے مسائل دور کئے جائیں، اداروں کے باہمی اشتراک سے ہر مسئلے پر باآسانی قابو کیا جاسکتا ہے ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ ضلع شرقی میں موجود کے ڈی اے کے زیر انتظام آنے والے علاقوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا.اس موقع پر سینئیر ڈائریکٹر توقیر عباس، سینئر ایگزیکٹیو انجینئرامتیاز بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم ارشاد علی، انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد اور کے ڈی اے کے افسران بھی موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :