Live Updates

فیملی نے فیصلہ کردیا، شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں ہم عمران خان کے ساتھ ہیں

چوہدری شجاعت کی مد ت ختم ہوگئی اس کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا، مستقبل میں پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ عمران خا ن کرینگے: چوہدری پرویز الٰہی

بدھ 1 فروری 2023 23:31

فیملی نے فیصلہ کردیا، شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں ہم عمران خان کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2023ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فیملی کا فیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،چوہدری شجاعت کی مدت ختم ہوگئی اس لیے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا گیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ دہشتگردی بڑھ رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، ہرطرف مہنگائی کا طوفان ہے اور قیمتیں بڑھا کر بیڑہ غرق کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور پی ڈی ایم ایک ہیں، انہیں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں جو دیکھتا اور سمجھتا ہوں وہ کہتا رہتا ہوں، اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کا وقت دیدیا ہے، اب یہ الیکشن کرائیں، پنجاب میں الیکشن ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ چوہدری شجاعت کی مدت ختم ہوگئی ہے اس لیے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ تحریک انصاف کرے گی، ہمیں اکٹھے رہنا ہے اور ہمیں کوئی لالچ نہیں ہے، میں نے دو تین مرتبہ وزیراعلی رہا ہوں۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز کا ایئر پورٹ پر شو فلاپ تھا، یہ بندے اکٹھے نہیں کر سکے۔چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، الیکشن صاف شفاف ہو گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات