بل گیٹس شیف بن گئے تاہم وہ گول روٹی نہ بناسکے

مشہور بلاگر کے ساتھ روٹی بنانے کی کوشش،آٹا گوندھا، پیڑا بھی بنایا اور بیلا بھی ،روٹی نہ بناسکے،غیرملکی میڈیا

جمعہ 3 فروری 2023 18:09

بل گیٹس شیف بن گئے تاہم وہ گول روٹی نہ بناسکے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس شیف بن گئے تاہم وہ گول روٹی نہ بناسکے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے ایک مشہور بلاگر کے ساتھ روٹی بنانے کی کوشش کی جس کے لیے انہوں نے آٹا بھی گوندھا، پیڑا بھی بنایا اور بیلا بھی۔ان تمام کاموں کے بعد آخر میں بل گیٹس ٹیڑھی ہی سہی پر روٹی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ صرف روزانہ سوپ گرم کرتے ہیں اور طویل وقت بعد کھانا پکا رہے ہیں۔بل گیٹس کی اس کوشش کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :