وفاقی حکومت ہو یا نگران سب الیکشن سے فرار کی کوشش کر رہے ہیں،پرویز الٰہی

سیاسی مخالفین کیخلاف مقدمات،گرفتاریاں اور انتقامی کارروائیوں جاری ہیں،ایف آئی اے اور پولیس کو سیاسی مخالفین کو کچلنے کا ٹاسک دیا گیا

جمعہ 3 فروری 2023 22:30

وفاقی حکومت ہو یا نگران سب الیکشن سے فرار کی کوشش کر رہے ہیں،پرویز الٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہو یا نگران سب الیکشن سے فرار کی کوشش کر رہے ہیں،عوام پی ڈی ایم اور نگران سیٹ اپ کے اقدامات کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی سے سابق آئی جی پنجاب آفتاب چیمہ نے ملاقات کی،اس موقع پر سابق وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قومی یکجہتی کی فضا کو سبوتاژکر رہے ہیں،شہباز شریف کی پالیسی بغل میں چھری منہ میں رام رام ہے،معیشت کو بھی تباہ کیا،امن و امان کی تباہی کے بعد بھی وہی ذمہ دار ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کیخلاف مقدمات،گرفتاریاں اور انتقامی کارروائیوں جاری ہیں،ایف آئی اے اور پولیس کو سیاسی مخالفین کو کچلنے کا ٹاسک دیا گیا،شیخ رشید کی گرفتاری اور عامر سعید راں کی گمشدگی لاقانونیت ہے،عدلیہ سے پوری امید ہے کہ وہیں سے ریلیف ملے گا۔