وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کااجلاس ،اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

جمعہ 3 فروری 2023 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقدہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، نصراللہ خان، شاھینہ مہترزئی ، قادر نائل، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمان، ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے مزمل حسین ہالیپوتو اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ کینٹ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو ڈی جی کیو ڈی اے نے ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی اجلاس میں کوئٹہ سبی روڈ پر مجوزہ کیو ڈی اے انکلیو ہاؤسنگ کے مجوزہ منصوبے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی گئی یہ منصوبہ 100 ایکڑ پر محیط 750 رہائشی پلاٹوں سیوک سینٹر اسکول پارک اسپتال اور دیگر جدید سہولتوں پر مشتمل ہوگا اجلاس میں سرکی روڈ پر واقع پرانی سبزی میں تجارتی بنیادوں پر 42 دکانوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ دکانوں کے مالکان نے دکانوں کی الاٹمنٹ کی رقم کی ادائیگی کردی ہے اجلاس میں کیو ڈی اے کی اراضی پر نجی سکول کی لیز کی توسیع کو مقامی نجی سکول میں غریب طلبائ کیلئے سکالر شپ اور مستحق طلبائ کے مفت داخلے کے ساتھ مشروط کرنے کے اصولی فیصلے سے اتفاق کیا گیا اجلاس میں ہزار گنجی میں قائم 478 دوکانوں کو بقایا رقم کی ادائیگی کے لیے مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس این او سی اور دیگر متعلقہ امور کے حوالیسے ٹیکسوں میں مجوزہ اضافے کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں زرغون ہاوسنگ سکیم کوئٹہ کے خالی کمرشل پلاٹوں کے ریٹ اور رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے تجویز کردہ بنیادی ریٹ پرائس کی بھی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ شہر کے بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل کے حل نئے منصوبے تجویز کرے اور کیو ڈی اے کیطرز پر قائم ملک کے دیگر بڑے شہروں کے اداروں سے بھی تجاویز لی جائیں اور ایسے منصوبے سامنے لائے جائیں جو عہد حاضر سے ہم آہنگ ہو ب اور کوئی بھی ہاؤسنگ اسکیم بناتے وقت گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسی رہائشی اسکیمیں تمام ضروری بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہو ،کیونکہ ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں۔