ضلع کوٹلی کی حدودمیںہوائی فائرنگ ،شہنائیاں ،گولے اور پٹاخوں کے کاروبار پر پابندی

پیر 6 فروری 2023 17:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنرآفس سے جاری حکم میںبتایاگیاہے کہ مشاہدہ میںآیاہے کہ ضلع ہذاکی حدودمیںشادی بیاہ ودیگرتقریبات کے موقع پرشہنائیوں،گولے،پٹاخے،دستی بم،آتش گیرمادہ،آتش بازی،ہوائی فائرنگ وغیرہ کاآزادانہ استعمال کیاجارہاہے اورایسی اشیاء شہروںمیںموجود دکانداراپنی دکانوںپرفروخت کررہے ہیں۔

اس نسبت عوام الناس کی جانب سے آئے روزشکایات موصول ہورہی ہیں جس کاتدارک کیاجاناانتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

لہذامیںحق نوازڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی ان اختیارات کی روسے جومجھے دفعہ144ضابطہ فوجداری حاصل ہیںکوبروئے کارلاتے ہوئے حکم دیتاہوںکہ ضلع کوٹلی کی حدودمیں کوئی بھی شخص،اشخاص ہوائی فائرنگ،شہنائیاں،گولے،پٹاخے،دستی بم،آتش گیرمادہ،آتش بازی وغیرہ کانہ ہی کاروبارکرے گااورنہ ہی شادی بیاہ اوردیگرتقریبات میںاستعمال کرنے کامجازہوگا۔حکم ھذاکی خلاف ورزی پرکارروائی زیردفعہ188آزادپینل کوڈ مجریہ1860عمل میںلائی جائیگی۔حکم ہذا یکم فروری2023سے عرصہ دوماہ کے لیے نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :