
پولیس سرپرستی میں اسٹیل مل کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
مجھے ایس ایچ او کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، ڈی ایس پی اور ہیڈ محرر کو پیسے دیتا ہوں، تھانے کے اخراجات بھی میں اٹھاتا ہوں، کباڑی کے انکشافات
دانش احمد انصاری
پیر 6 فروری 2023
19:42

(جاری ہے)
ملزمان نے بتایا کہ برآمد سامان مختلف جگہوں سے چوری کرکے لائے ہیں جس پر اُن کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 23/66 بجرم دفعہ 379،34/411 کے تحت درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم اختر علی کا ویڈیو بیان منظرعام پر آگیا ہے جس میں ملزم نے بتایا کہ اسٹیل مل سے چوری کیا جانے والا سامان مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں فروخت کیا جاتا ہے، وہ چوروں سے اسٹیل مل کا چوری شدہ سامان خریدتا ہے اور گزشتہ 8 ماہ سے یہ کام کررہا ہے۔ ملزم نے الزام عائد کیا کہ پہلےایس ایچ او ملک اشرف اور بعد میں ایس ایچ اوادریس بنگش کو پیسے دیتا تھا۔ ایس ایچ او ملک اشرف نے جونیجو صاحب سے سیٹنگ کرائی تھی اور وہ 4 لاکھ روپے دیا کرتا تھا، کبھی اپنے ہاتھ سے تو کبھی ان کے بندے کو پیسے دیا کرتا تھا۔ ایس ایچ او کو ایک مرتبہ اپنے ہاتھ سے پیسے دیئے تھے اور ان کا ایک بندہ بھی پیسے لینے آتا تھا، اس ہفتے تین لاکھ روپے دیئے ہیں، مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی جس میں ڈی ایس پی کے پیسے اور تھانے کے اخراجات بھی شامل ہیں، سب کو الگ الگ اور کبھی ایک ساتھ پیسے دیتا ہوں۔ ملزم نے بتایا کہ ڈی ایس پی کو2 لاکھ روپے ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن کو 5 لاکھ روپے، ہیڈ محرر اور تھانے کی تمام نفری کو ایک لاکھ روپے دیتا ہوں۔ کباڑی نے بتایا کہ وہ اسٹیل مل سے نکالے جانے والا سامان جاوید، نیعم، ناصر اور مظہر کو فروخت کرتا ہے، شیر شاہ کی پارٹیاں سامان لینے آتی ہیں اوراپنی گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے جاتی ہیں۔ کباڑی نے انکشاف کیا کہ اسٹیل مل سے ایک جیسا سامان نہیں نکلتا، کبھی کم اور کبھی زیادہ سامان ہوتا ہے لیکن اس کے پیسے فکس ہیں، چوروں کی اسٹیل مل کے سیکیورٹی گارڈز سے سیٹنگ ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ سامان اسٹیل مل سے نکالتے ہیں اور باہر سڑک پر رکھ دیتے ہیں، ہم وہاں جا کر سامان اٹھا لیتے ہیں جسے گودام لانے کے بعد آگے فروخت کر دیا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.