Live Updates

عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے وہ پہلے بھی اس ہتھکنڈے میں ناکام ہوئے،رانا ثناء اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو معلوم ہی نہیں جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے،اے پی سی میں کسی پارٹی کے شرکت نہ کرنے سے معاملہ رک نہیں سکتا،وفاقی وزیر داخلہ

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 7 فروری 2023 10:36

عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے وہ پہلے بھی اس ہتھکنڈے میں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔07 فروری 2022ء) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خا ن نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے،وہ پہلے بھی اس ہتھکنڈےمیں ناکام ہوئے،عمران خا ن کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خا ن کا مقصد سیاسی افراتفری ہے وہ اس میں ناکام ہوں گے،عمران خان اپنی زندگی کا صرف ایک دن جیل میں رہے۔

اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے 2 دن بڑھا دیئے ہیں،اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قومی معاملے کا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہو گا،اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ پرویز خٹک،اسد قیصر اور اعجاز شاہ کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،ان سے کہا کہ وہ یہ دعوت عمران خان تک پہنچا دیں۔

ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی میں شرکت کیلئے کسی کو بھی دعوت نامہ نہیں بھجوایا،فون کیے یا ملاقات کر کے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رویوں کی بات نہ کریں تو اچھا ہے،پی ٹی آئی نے ن لیگ،پیپلز پارٹی کے ساتھ ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے کیا کچھ نہیں کیا؟ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مجھے حکومتی نمائندوں نے فون پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،کانفرنس کی دعوت دینے کا یہ بالکل بھی مناسب طریقہ نہیں ہے،اے پی سی میں دعوت دینا کا احسن طریقہ ہوتا ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے اور اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے،حکومتی رویہ غیر آئینی ہے اور اس ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حکومت کو سب سے پہلے اپنے رویے میں بہتری لانا ہو گی،ہم نے اپنے دور میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی بنا کر امن قائم کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات