
ملک اسوقت معاشی چیلنجز سمیت دیگر مسائل کا شکار ،کاروباری برادری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ترجیحات میں شامل ہے‘بلیغ الرحمان
بلا شبہ کاروبار ی حضرات ٹیکس دے کر ملک کی معیشت میں بہتری لانے کیساتھ ساتھ کئی لوگوں کو روزگار دینے کا ذریعہ بھی ہیں‘گورنر پنجاب
بدھ 8 فروری 2023 23:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا ملک کی معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اہم کردار ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریب پھر سے سر اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ساری قوم کو متحد ہو کر ان کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانا ہے۔اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے گورنر پنجاب کو شاہدرہ میں ناقص منصوبہ بندی اور عجلت میں عوامی امنگوں کے برعکس فلائی اوور منصوبہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران جی ٹی روڈ شاہدرہ عبدالروف نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب نے شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبہ کو محدود کرکے ناصرف شاہدرہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے بلکہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے عوام کے اربوں روپے کے ضیاع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تکنیکی مراحل مکمل کیے بغیر منصوبہ کا ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا ہے جو بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی گورنمنٹ نے امامیہ کالونی پھاٹک فلائی اوور منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب گورنمنٹ کے اشتراک سے ان منصوبوں کو یکجا کر کے ایک جامع اور کارآمد منصوبہ بنایا جائے۔ تاجروں نے گورنر پنجاب سے ایک اعلی سطح کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی جو ان کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو مکمل کرائے۔ تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے کو مکمل کرائے۔ وفد نے ڈسٹرکٹ پرائس ایڈمنٹن کمیٹی میں تاجروں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ گورنر پنجاب نے تاجر برادری کو درپیش مسائل متعلقہ محکموں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔وفد میں اشتیاق احمد، مجاہد نذیر اعوان، میاں محمد عارف، میاں اسامہ، عبدالقدیر خان۔،اجمل خان لودھی، محمد شفیق سلطانی اور چوہدری زاہد اقبال شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.