بل گیٹس کی زندگی میں نئی اور دوسری خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

بل گیٹس سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی بیوہ پائولہ ہرڈ کیساتھ تعلقات میں ہیں

جمعرات 9 فروری 2023 12:38

بل گیٹس کی زندگی میں نئی اور دوسری خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2023ء) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی زندگی میں نئی اور دوسری خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پائولہ ہرڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پائولہ ہرڈ کے درمیان ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک انہوں نے بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پائولہ ہرڈ نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل ایک ساتھ دیکھا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پاو?لہ ہرڈ کی 2 بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر کا 2019 میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی شادی 30 سال برقرار رہی جس کے بعد دونوں نے مئی 2021 میں طلاق کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ان کے 3 بچے جینیفر، روری اور فوبی ہیں۔