بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو نڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی زندگی میں نئی خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

جمعرات 9 فروری 2023 22:40

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2023ء) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو نڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی زندگی میں نئی اور دوسری خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاو لہ ہرڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پاو لہ ہرڈ کے درمیان ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک انہوں نے بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پاو لہ ہرڈ نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل ایک ساتھ دیکھا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاو لہ ہرڈ کی 2 بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر کا 2019 میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :