ضمنی الیکشن، چوہدری امجد علی جٹ نے پی پی پی کی طرف سے این اے 135 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

ہفتہ 11 فروری 2023 19:30

ؓ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2023ء) قومی اسمبلی کے 19مارچ کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کی طرف سے چوہدری امجد علی جٹ نے این اے 135 سے کاغذات نامزدگی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دئیے، کاغذات نامزدگی کے موقع پر چودھری ریاض، منصف جٹ، امین جٹ، طارق سعید جٹ ملک غلام عباس سمیت جیالوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے الیکشن کمیشن افس کے باہر نعرہ بازی بھی کی۔