Live Updates

این اے 135 : پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری امجد علی جٹ کی انتخابی مہم

پیر 13 فروری 2023 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) این اے 135 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم شروع ،پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری امجد علی جٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے اپنی رہائش گاہ سو ئی گیس سوسائٹی پر خواتین اور کارکنوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔جس میں ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر ارشد لودھی، چودھری سلیم جاوید جٹ،فرحت یاسمین،عایشہ مجید،نور جہاں،سنیل شہزاد،جاوید حاکم اور نور غوری سمیت خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری امجد علی جٹ نے کہا کہ حلقہ کی عوام ٹانگیں بدل بدل کر پلستر لگانے والے عمران خان کوووٹ نہیں دیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خواتین کے لیے ہے جو پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے عمران نے اس کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی تھی مگر ہم نے ناکام بنادی ،ان کا کہنا تھا کہ 19 مارچ کو اس حلقہ سے ایک ہی آواز آے گی کہ ٹھپے پر ٹھپہ تیر پر ٹھپہ اس دن ہر پولنگ سٹیشن سے ’’بیٹ‘‘ کے ٹوٹنے کی آواز آے گی، روبینہ سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں نے ایک دن کے نوٹس پر حلقہ کی درجنوں خواتین کو اکھٹا کیا ہے جلد ہی سینکڑوں خواتین کی میٹنگ بھی امجد جٹ کے لیے کرواوں گی میں نے اس حلقہ میں بطور ایم پی اے کی امیدوار کھلی کچہریوں کے انعقاد سے جو خدمت کی ہے اس کا صلہ ووٹ کی طاقت سے 19 مارچ کو بلاول کو ملے گا،اس موقع پر جیے بھٹو اور وزیر اعظم بلاول کے فلک شگاف نعرے بھی لگاے گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات