Live Updates

الیکشن ٹریبونل نے سید خورشید شاہ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 13 فروری 2023 23:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2023ء) الیکشن ٹریبونل میں سید خورشید شاہ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،الیکشن پٹیشن پر الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سماعت کی ، سماعت کے موقع پر خورشید شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ مکیش کمار اور سید طاہر شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ نثار بھنبھرو عدالت میں پیش ہوئے اوردونوں فریقین کے وکلا نے عدالت میں تحریری دلائل جمع کروادیئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تحریری دلائل جمع ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازیں سماعت ایڈوکیٹ نثار بھنبھرو نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما سید طاہر شاہ نے 2018 کے انتخابات میں این اے 206 سکھر 1 سے خورشید شاہ کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی جبکہ ایڈووکیٹ مکیش کمارنے بتایا کہ عدالت نے تحریری دلائل جمع ہونے کہ بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،واضع رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے خورشید شاھ پر انتخابات میں دھاندلی کرنے اور کاغذات نامزدگی میں اثاثاجات چھپانے کے الزام کے تحت درخواست دائر کی تھی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات