موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 15 فروری 2023 18:48

موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2023ء) قمبر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت ممتاز بھٹو کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ مغیری برادری سے جاری تنازع کے باعث پیش آیا ہے، جاں بحق پولیس اہلکار لاڑکانہ سے واپس اپنے گائوں میتلا جا رہا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔