فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل

بدھ 15 فروری 2023 19:01

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2023ء) فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 107 اور این اے 109 میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ منگل کو مکمل ہوگیاجبکہ مقررہ تاریخ تک حلقہ این ای107 سی8 امیدواروں اوراین ای109سے 7 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 107 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں پی ٹی آئی کے خرم شہزاد، پیپلز پارٹی کے میاں اشفاق حسین،سنی تحریک کے بہادر علی رضوی، تحریک لبیک کے ذوالفقار علی،خرم اعجاز کاہلوں، رانا مشتاق،ملک سردار اورڈاکٹر منور فیاض سنی بھی آزاد حیثیت سے امیدوار ہیں۔

اسی طرح حلقہ این اے 109سے ن لیگ کے اعجاز ورک،پی ٹی آئی کے فیض اللہ کموکا،پیپلز پارٹی کے نجم ضیا وڑائچ،سابق یو سی چیئرمین حق نواز غفاری،سردار مزمل ڈوگر بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں نیزسنی تحریک کی جانب سے میاں عبدالرحمان اور تحریک لبیک کی طرف سے چوہدری لیاقت علی گجرنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست آج15 فروری بروز بدھ کو جاری کی جا ئے گی۔