یونیورسٹی آف صوابی میں جمعیت طلبا اسلام کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس

نئے صدر کی تقرری ،مختلف پروگرامز کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا

بدھ 15 فروری 2023 21:37

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2023ء) یونیورسٹی آف صوابی میں جمعیت طلبا اسلام کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس یونیورسٹی گرانڈ میں منعقد ہواجس میں نئے صدر کی تقرری اور مختلف پروگرامز کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبا کے علاوہ مرکزی رہنماء حافظ فرمان اللہ ایڈووکیٹ، سابق صدر اسامہ الشمس نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر سیشن 2023تا 2024کے لئے قاری محمدعباس کو صدر ، محمد خالد جمیل کو نائب صدر جبکہ محمد ثاقب کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اس موقع پر نئے منتخب صدر قاری محمد عباس نے کہا کہ انشا اللہ میں پارٹی کے امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور یونیورسٹی آف صوابی کے طلبا کے جتنے بھی مسائل سامنے آئیں گے ان کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :