ضمنی انتخابات این اے 107 اور این ای109میں بھرپور حصہ لیں گے، پاکستان میں موروثیت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہوگا،محمد زاہد حبیب قادری

بدھ 15 فروری 2023 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2023ء) پاکستان سنی تحریک کے کارکن مرکزی رابطہ کمیٹی محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات این اے 107 اور این ای109میں بھرپور حصہ لیں گے، این اے 107 میں سے علامہ محمد بہادر علی رضوی نے 109 سے میاں عبدالرحمن امیدوار ہوں گے، محمد زاہد قادری نے کہا کہ پاکستان میں موروثیت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہوگا، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بنانے اور حمایت کرنے والوں بالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان کی فوج ایک بہادر فوج ہے جس کا سیاسی کاروبار میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، ملکی دفاعی اداروں کو بد نام کرنے والوں کی ذاتی خواہشات کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی Cتحریک کی جڑیں عوام میں مضبوط ہو رہی ہیں، جمہوریت کے استحکام اور مضبوطی کے لیے موروثی سیاست، جاگیردارانہ نظام اور وڈیرہ شاہی کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کا وقت آ چکا ہے، ملک تیزی سے فسطائیت، آمریت اور بدامنی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیاستدان سیاست کو اپنی جاگیر اور عوام کو اپنا غلام اور نوکر سمجھتے ہیں، پاکستان سنی تحریک تمام طرح کے ایسے حربوں کو رد کرتی ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے،