خیبر پختونخوا اسمبلی کے ضمنی انتخابات ، پیپلز پارٹی کے امیدواروںنے 2حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

بدھ 15 فروری 2023 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارروں نے پشاور سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

(جاری ہے)

این اے 28کے لئے پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ عالمگیر اور پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعید خان نے کاغذات جمع کرائے۔ اسی طرح این اے 30 کے لئے ارباب زرک نے کاغذات جمع کرائے ہیں مذکورہ امیدوارروں کی جانب سے پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب اور ضلع پشاور کے صدر خالد خان نے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔