کراچی پولیس نے 2ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا

جمعرات 16 فروری 2023 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2023ء) کراچی پولیس نے 2ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا ہے ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کہ کے ان کے قبضے سے48 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سرفراز ولد کریم بخش اور برہان الدین ولد زین الدین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :