Live Updates

پنجاب کے نگران وزیر اعلی ٰکی طرف سیمری کو ضلع بنانے کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کے فیصلے کی مذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں، صداقت عباسی

نگران حکومت کے مینڈیٹ میں مری کا ضلع ختم کرنا نہیں آتا مری ضلع کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیاجائے، ہم آئینی اور قانونی طور پر مری ضلع کا مقدمہ لڑیں گے اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، اگر ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،ہمارا احتجاج صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف ہوگا، رہنما تحریک انصاف

جمعرات 16 فروری 2023 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے سابق ایم این اے صداقت عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی ٰکی طرف سیمری کو ضلع بنانے کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں، نگران حکومت کے مینڈیٹ میں مری کا ضلع ختم کرنا نہیں آتا مری ضلع کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیاجائے، ہم آئینی اور قانونی طور پر مری ضلع کا مقدمہ لڑیں گے اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، اگر ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،ہمارا احتجاج صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) لطاسب ستی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت کی طرف سیکوٹلی ستیاں اور مری کے اکھٹے کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل اورمری ضلع کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کی ہم شدیدمذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں، ہم نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ سے اس معاملے پر رجوع کرلیا ہے،الیکشن کمیشن جاندار رویہ اپنائے ہوئے ہے،مری کے لوگ اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، الیکشن کمیشن اس نوٹیفکیشن کو واپس لے، انہوں نے کہا کہ نومبر 2021 میں مری کو ضلع بنانے کی تمام دستاویزات تیار کرلی گئیں تھیں، پاکستان کی بڑے سیاسی اور کاروباری شخصیات کے وہاں فارم ہائوسز ہیں ،مری سیاحت کا گڑھ ہے،یہاں سیوفاقی اور پنجاب حکومت کو بے پناہ ٹیکس اور ریوینو حاصل ہوتا ہے، مری ضلع ختم کرنا نگران حکومت کیدائرہ اختیار میں نہیں آتا،پچھلے سال ہی مری کو سب ڈسٹرکٹ کا درجہ ملا تھا یہاں اے ڈی سی آر ،ڈی سی ، اے سی سب کو تعینات کیا گیا اب سب تعیناتیوں کو ختم کرکے ان کو واپس بھیجا جارہا ہے،ایسا نہ ہو ضمنی انتخابات کی تحریک حکومت کے خلاف کسی بڑی تحریک کا روپ دھار لے،یہ ضلع پنجاب کے دیگر ضلعوں کی نسبت مختلف وجوہات کی بنا پر بنایا گیا تھایہاں ایک پورا سیاسی کوریڈور بن رہا تھا سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس فیصلے کو واپس لیا جائے، صداقت عباسی نے کہا کہ ہم خطہ کوہسار میں ضلع بچائو مہم شروع کرنے جارہے ہیں ہم خطہ کوہسار کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں، ہم آئینی اور قانونی طور پر مری ضلع کا مقدمہ لڑیں گے،اگر ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،ہمارا احتجاج صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات