لاہور: ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل جاری

جمعہ 17 فروری 2023 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2023ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 135 کے ضمنی الیکشن کے لئے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل گزشتہ روز بھی جاری رہا، حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے دیگر امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی، تاہم ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ وہ تمام امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے فیصلے کا اعلان ایک وقت میں کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس حلقے 9 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔