tحکومت نے 2 سابق چیف جسٹسز اور ایک جج سے سکیورٹی واپس لے لی

ہفتہ 18 فروری 2023 20:25

۳ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2023ء) وزارت داخلہ نے 3 ریٹائرڈ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی، ان میں سپریم کورٹ کے 2 سابق چیف جسٹس اور ایک جج شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ سے رینجرز کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے، ان ججز صاحبان کو پاناما لیک اور دیگر اہم کیسوں کے فیصلے دینے کے بعد رینجرز کے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔واضح رہے جسٹس ثاقب نثار 31 دسمبر 2016ئ سے 17 جنوری 2019 تک چیف جسٹس ا?ف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے، ان کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری سے 20 دسمبر 2019 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں، جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں۔