الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 4 اراکین کی رکنیت بحال کر دی

منگل 21 فروری 2023 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2023ء) الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 4 اراکین کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے رکن ندیم خان، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 23 سکھر سے رکن سید اوایس قادر شاہ، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 17 کچی سے سردار یار محمد رند اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ سے رکن جام شبیر علی شاہ کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوار جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے رکنیت بحال کر دی ہے۔