
کے پی او حملہ، دہشتگرد غیر تربیت یافتہ، کئی دستی بم ناکارہ تھے
دہشت گردوں کے پاس 3 سب مشین گنیں، 2، 2 میگزین اور ڈیڑھ درجن دستی بم تھے،پولیس ذرائع
بدھ 22 فروری 2023 21:30
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق دوبدو لڑائی کے دوران ایک دہشت گرد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر دستی بم پھینکا جو کمانڈو نے واپس دہشت گردوں کی طرف پھینک دیا مگر وہ پھٹ نہیں سکا۔
تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گرد غیر تربیت یافتہ تھے یا وہ بھرپور جوابی کارروائی کی وجہ سے بوکھلا گئے تھے۔کے پی او کی عمارت میں خود کو اڑانے والا صرف ایک حملہ آور فدائی تھا جبکہ دیگر 2 حملہ آور جنہوں نے خودکش جیکٹس تو پہن رکھی تھیں مگر انہیں موت کو گلے لگانے کی ہمت نہ ہوسکی اور وہ گولیوں کا نشانہ بن کر مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج یا چائنیز قونصلیٹ پر حملے میں ملوث ملزمان طویل وقت تک لڑنے کا منصوبہ بنا کر آئے تھے جن کے بیگز میں چنے اور کھانے پینے کی خشک اشیا تھیں مگر کے پی او پر حملہ آور ملزمان کے بیگز میں سب مشین گنز کی میگزینز کے سوا کچھ نہیں تھا۔ایک اور تفتیشی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کے پاس سے موبائل فون نہیں ملے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.